وزیراعظم عمران خان کااتوار کودورہ لاہورمتوقع

وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کےدورے کاامکان ہے جس میں وہ گورنر پنجاب اور وزیر اعلی ٰ سےملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق و زیراعظم عمران خان ڈیووس سے واپسی پر اتوار کو لاہور کادورہ کریں گے ۔وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو کارکردگی پر بریفنگ دیں گے ۔ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات اور مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ دورے میں وزیر اعظم کا تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر تے ہوئےمختلف حلقوں کے 20 ارکان اسمبلی پر مشتمل گروپ بنا لیا تھا ۔ اس گروپ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کیا ہے