سجاول : 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

سجاول میں پولیو کا کیس سامنے آ گیا ، 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔پولیو سرویلنس کوآرڈینٹر سجاول ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق رواں ماہ 13کیس رپورٹ ہوئے تھے جن کے نمونے اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ۔حکام کی جانب سے بھجوائے گئے نمونوں میں سے یونین کونسل کوٹھی کے 3 سالہ بھیر مبین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ابراہیم کا کہناتھا کہ بچے کو پولیوسے بچائو کے قطرے بھی پلائے گئے تھے