پاکستان کاترکی میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشرقی ترکی میں شدید زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں ترک قیادت اورعوام سے تعزیت کااظہارکیا انہوں نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔وزیرخارجہ نے زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء پاکستان ترکی میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہرکیا ہے ۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشرقی ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے پردلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ہمارے جذبات اور دعائیں اس ناگہانی آفات کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح اس مشکل کی گھڑی میں بھی اپنے ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک اور ان کے ساتھ ہیں۔