چین ،امریکہ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت کئی ملک پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر متفق
چین اور امریکہ سمیت کئی ملکوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکا لنے پراتفاق کر لیا ہے۔اور توقع ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں چین ،امریکہ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے خلاف منفی رائے دینے سے انکار کر دیاتھا۔خیال رہے کہ پاکستانی وفد اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان بیجنگ میںجو ملاقات ہوئی تھی اس میں پاکستان نے دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقداما ت کی ایک رپورٹ پیش کی تھی۔پاکستانی وفد کی جانب سے بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ٹیرر فنانسنگ کیسز میں ملک بھر سے1104 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیررفنانسنگ کیسز کی رجسٹریشن میں 4.51 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گرفتاریوں کی شرح میں بھی 671 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ان کیسز میں 1104 لوگوں کو گرفتار کیا گیا جس میں سے 193 افراد کو پھانسی کی سزا ئیں سنا دی گئی ہیں۔پاکستان کی جانب سے اطمینان بخش رپورٹ کے بعد بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اجلاس میں چین ،امریکہ،آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے خلاف منفی رائے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔چین اور امریکہ کی جانب سے بھی یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو یہ خوشخبری دی جائے گی اور اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔alt