وزیراعظم عمران خان کا ترکی زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

وزیراعظم عمرا خان نے کہا ہے کہ ترکی زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا بہت افسوس ہواہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میںوزیراعظم عمرا خان نے کہا ہے کہ ”ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں بے شمار قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات باعثِ رنج ہیں۔ہماری دعائیں اور ہمدردیاں اپنے ترک بھائیوں اور ترک حکومت کیساتھ ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انکے ساتھ کھڑا ہے اور جو مدد بھی درکار ہو بہم پہنچانے کیلئے تیار ہے“۔واضح رہے کہ ترکی کے مختلف علاقوں کو 6.7 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیاہے جس کے باعث اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔