آرمی چیف نے ترکی میں متاثرین زلزلہ کیلئے امدادکی پیشکش کردی

ترکی میں زلزلے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امداد کی پیشکش کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں جوفوری کارروائی کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں زلزلہ مشرقی علاقے میں آیا، جہاں متعدد عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پہلے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اظہار یکجہتی کی گئی تھی لیکن اب آرمی چیف کی جانب سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امداد کرنے کی پیشکش کی ہے۔