پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس، 40سالہ فینگ فین ملتان کے نشتر ہسپتال میں داخل

ملتان میں کرونا وائرس کے شبہ میںچینی باشندے 40سالہ فینگ فین کو نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میںداخل کیا گیا، اور فینگ فین کے خون کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ فینگ فین ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے اور چند روز قبل ہی چائنا کے شہر ووہان سے واپس آیاہے۔