مریم نواز آج پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سینیٹرز اور ارکان اسمبلی سےسینیٹ الیکشن پر رائے لیں گی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اِن ہاؤس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اورپارلیمنٹ سےاستعفوں سےمتعلق امورپر بھی غورکیاجائےگا