حکومت رواں برس 9 سرکاری اداروں کی نجکاری مکمل کرے گی
حکومت اسٹیل ملز سمیت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔ اسٹیل ملز کی نجکاری رواں برس ستمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے، دو چینی اور ایک روسی کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچپسی ظاہر کی ہے جس کی بولی جون میں متوقع ہے۔ نجکاری کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ایس ایم ای بینک کی نجکاری اپریل جبکہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری اکتوبر میں مکمل ہو گی۔