وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات ایپکس کمیٹی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدات ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں کور کمانڈرکراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، صوبائی وزیر ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب سمیت چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری شریک ہیں۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پی جی، مختلف اداروں کے صوبائی سربراہان بھی موجود ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 2015 میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں، ہم نے شہر میں امن امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے، شہر بلکہ صوبے میں امن امان قائم کرنے میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، اب کافی عرصے بعد یہ میٹنگ ہو رہی ہے۔