مظفر آباد: 2 گاڑیاں کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآبادکے علاقے دچھور میراں سےگڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر وین دھند کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ دوسری جانب ہڑیالہ گجراں سےگڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر جیپ سدھ پیالی کےمقام پر پھسل کر کھائی میں جاگری جس سے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا