‘زرداری نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد الگ ہو جائے گی’
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر3ماہ بعدزرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3ماہ بہت اہم ہیں، پھروقت گزرجاتاہےاورنیا بیان آتاہےاگلے 3ماہ بہت اہم ہیں، 3سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اوروقت آگے چلا گیا ہےآپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرداتنی ہےکہ آپ کوراستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں۔