خانپور ڈیم: 35 بچوں سے بھری کشتی الٹ گئی
خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں کشتی میں 35 بچے اور چاراساتذہ سوار تھے ۔ پینتیس بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ایک ٹیچر کی لاش نکالی گئی ہے جبکہ ریسیکیوآپریشن جاری ہے