لاہور میں اومیکرون کا شدید پھیلاؤ جاری
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شدید پھیلاؤ جاری ہے، پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اومیکرون کے 76 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 988 ہوگئی۔