اسرائیلی فوج کی دہشتگردانہ کارروائیاں، متعدد فلسطینی گرفتار
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزدوروں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر تلاشی کے دورا ن عکر مہ کنعان اور قصی صلاح خلیلیہ کو حراست میں لے لیا۔ادھر الخلیل میں تلاشی کے دوران عاصم الیاس ابو عیشہ ،معلم زاہد اسماعیل العواود کو گرفتار کرلیا۔اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ شہر سے دیوار فاصل کو عبور کرنے والے فلسطینی مزدروں کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوج نے 2021 کے 1300 بچوں اور 184 خواتین سمیت 8 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔