ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف بڑا ایکشن
کراچی : ایف بی آر نے ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مالی بحران کا شکار پی آئی اے کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے پی آئی اے پر ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔