’کورونا کیسز میں اضافے پر بھی پی ایس ایل 7 ہر صورت جاری رہے گا‘
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7کے آغاز میں چند دن باقی رہ گئے ہیں مگر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش ہیں، کھلاڑیوں، پی سی بی افسران ،ہوٹل اور گراونڈ اسٹاف پر کورونا کے حملے جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پر امید ہے کہ سخت پروٹوکولز کے ساتھ ٹورنامنٹ وقت پر شروع اور ختم ہوگا۔ سلمان نصیر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہیں، وہ 11 سال سے7 مختلف چیئرمینوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں ساتھ ہی پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ سے چیف آپریٹنگ آفیسر بننے میں ان کی محنت شامل ہے۔