بیوہ عورت کی بیٹی اغوا،مقدمہ درج
بیوہ عورت کی سترہ سالہ لڑکی کو تین مسلح افراد اغوا کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی بستی صفانوالہ چوک کہ بیوہ عورت شہناز بی بی محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ اسی اثنا میںتین مسلح ملزمان ماجد،سعید وغیرہ کیری ڈبہ لیکر آئے اور چیختی چلاتی شہناز بی بی کی سترہ سالہ کنواری لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔