صوبہ پنجاب میں ریجنل پلاننگ اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری
صوبہ پنجاب میں ریجنل پلاننگ اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت (ہینڈ آؤٹ) لاہو ر ( ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 56ویں اجلاس میں ریجنل پلاننگ اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 70کروڑ57 لاکھ87 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کی مانیٹرنگ ایویلیوایشن کیلئے 47کروڑ 59 لاکھ 78 ہزار روپے، گجرات شہر میں سیوریج، نکاسی آب اور پانی کی فراہمی کے جامع نظام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 20کروڑ 10 لاکھ 39 ہزار روپے، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ اور پیر محل کے دیہاتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی کیلئے 58 کروڑ 94 لاکھ روپے، ضلع بہاولنگر میں منچن آباد کی اپ گریڈیشن (سیوریج، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس، روڈ) (ترمیمی) کیلئے 92 کروڑ 83 لاکھ 62 ہزار روپے، ضلع بہاولپور میونسپل کمیٹی اوچ شریف میں میگا سیوریج اور ٹف ٹائل سکیم (ترمیمی) کیلئے 69 کروڑ 87 لاکھ 76 ہزار روپے اور ضلع بہاولپور کے شہر حاصل پور میں میگا اربن سیوریج / واٹر سپلائی سکیم (ترمیمی) کیلئے 81 کروڑ 22لاکھ 32 ہزار روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔