راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو قانونی ٹیم دیکھ رہی ہے: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا روڈا کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اہم بیان
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو قانونی ٹیم دیکھ رہی ہے ۔
عدالتی فیصلے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، پنجاب حکومت عدالتی فیصلے کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے,میڈیا کے کچھ حصے روڈا کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو غلط رنگ دے رہے ہیں روڈا کی کچھ شقوں کے حوالے سے عدالت نے احکامات دیے ہیں ,روڈا اپنا کام جاری رکھے گی ,عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مزید کہا کہ روڈا کا منصوبہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ,وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر نئے شہر بسائے جا رہے ہیں ,بڑے شہروں میں آبادی کی روک تھام ,ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے روڈا جیسے منصوبے نہایت ضروری ہیں ،چاہار باغ پر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں ,روڈا کے دیگر امور بھی تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں ,ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے والے روڈا منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ۔