ہرکسی پرچوری کا الزام لگانے والا خود عالمی چور نکلا: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: مسلم لیگ نون نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت پر فردجرم قرار دے دیا ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب پر چوری کا الزام لگانے والا خود عالمی چور نکلا۔ وزیراعظم اور وزرا ءملک میں کرپشن بڑھنے کا جواب دیں۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی ریٹنگ سولہ درجے گری ہے۔یہ ایک ریکارڈ ہے کہ پاکستان کرپشن میں کس تیزی سے اوپر گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو ہر ایک پر چوری کا الزام لگاتا تھا وہ خود چور نکلااور صرف چور نہیں بلکہ بین الاقوامی چور ہے۔ یہ قومی سانحہ ہے کہ پاکستان میں کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان میں کرپشن اور مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جوکہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان میں کم ہو رہی تھی۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت تھی ۔جب ملک میں ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹ ریکارڈ سطح پر تھے کرپشن کم تھی۔پاکستان میں نام نہاد احتساب کے صرف دو مقصد ہیں ایک اپوزیشن کو دبانا اور دوسرا آزادی کو ختم کرنا ہے ۔جس ملک میں میڈیا کی آزادی کو سلب کیا جائے اور اپوزیشن کو دبایا جائے وہاں کرپشن بڑھتی ہے