فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اسلام آباد عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور: عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے فواد چودھری کو میڈیکل کروانے کے بعد جانے کی اجازت دی، پولیس فواد چودھری کو کینٹ کچہری سے لے کر روانہ ہوگئی۔ پولیس فواد چودھری کو سروسز ہسپتال لے کر پہنچ گئی ، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائیگا۔