فواد چوہدری کی گرفتاری پر مونس الہی کا ٹوئٹ

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے اہم اتحادی اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے والے مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ہے۔ مونس الٰہی نے لکھا، ’خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں‘۔ فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی کا مزید کہناتھا کہ ، ’انہوں(سیاسی مخالفین) نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لیا ہے‘۔ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
Spoke to @fawadchaudhry wife. Glad to see her in high spirits. We will stand with them. They picked the wrong person to mess with .
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 25, 2023