مجھے کوئی خوف نہیں، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری آواز کیوں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے کوئی خوف نہیں اگر جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک زندہ ہوں ملک کے لیے جدوجہد کروں گا، مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں میں نے تو موت بھی قریب سے دیکھی ہے، اللہ پر پورا اعتماد ہے لا الہ الاللہ ماننے والا انسان ہے، موت کا جب بھی وقت مقرر ہے مجھے اسی وقت آ جائے گی، ملک کو بچانا ہے تو اللہ کے حکم کے مطابق انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔