حکومت عمران خان کی گرفتاری کے لئے میٹنگ کر رہی ہے، شیخ رشید
لال حویلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکومت میٹنگ کر رہی ہے، میں کل بھی عمران کے ساتھ تھا آج بھی ہوں اور رہوں گا، فواد چوہدری آج شام تک گھر آ جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے کیس ختم کروانے آیا تھا، ہم بلاول بیچ دیں گے لیکن ملکی اثاثے نہیں بیچنے دیں گے۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے، الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں الیکشن کروانا ہے، عوام کو سمجھ جانا چاہیے یہ الیکشن نہیں کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 90 دنوں میں 2 صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور الیکشن کمیشن سیاست دانوں پر پرچے کٹوا رہا ہے جو اس کا کام نہیں ہے،