ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور ہزارہ ڈویژن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں ميں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی ہزارہ، مالاکنڈ ڈويژن، گلگت بلتستان اور کشمير سميت بعض مقامات پر تيز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.اسلام آباد میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ منگل کے روز بلوچستان کا علاقہ تربت ملک کا گرم ترين علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سينٹی گريڈ ریکارڈ کيا گيا،ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں ميں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ ديا۔سندھ ميں جيکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر اور نواب شاہ سميت مختلف علاقوں ميں سخت گرمی پڑی جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے بيشترميدانی علاقے بھی گرمی کی لپيٹ ميں رہے۔