الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کا حتمی پرنٹ ملک بھر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو بھجوا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےملک بھر سے آٹھ کروڑ تنتالیس لاکھ ووٹرز کو رجسٹرڈ کر لیا ہے جن میں خواتین اورمردوں کے علاوہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی بطور ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق لسٹوں کا حتمی پرنٹ نکال کر اسے مزید غلطیوں سے پاک کرنے کے لیے ملک بھر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ عوامی شکایات کا جائزہ لے کر ان میں موجود غلطیوں کو درست کر لیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر انتیس جولائی تک عوامی شکایات دور کریں گے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی فہرستوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔