اولمپکس ویزا سکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پاسپورٹ آفس سٹاف کو بے گناہ اور نادرا کے عملے کا ملوث قرار دے دیا گیا۔

اولمپکس ویزا سکینڈل میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پاسپورٹ آفس کے عملے کو بے گناہ اور نادرا کے عملے کو سکینڈل میں ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کا پاس پورے ملک کا ریکارڈ ہے اور نادرا نے جو ریکارڈ پاسپورٹ آفس کو دیا وہ درست مان لیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ آفس میں ایک ہی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ نمبر پیش کیا گیا اوراگر ریکارڈ میں کوئی گڑ بڑ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری نادرا پر عائد ہوتی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون اقبال شاہد کو رہا کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اولمپکس جانے والے دستے کا ویزا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔