نائیجیریا میں اجاری کونڈونگا کے علاقے کی مسجد میں نماز فجر کے دوران خود کش حملے میں سات نمازی جاں بحق
نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنیو کے دارالحکومت میدوگوری کے مضافاتی علاقے اجاری کونڈونگا کی مسجد میں نماز فجر کے دوران خود کش حملے کے نتیجہ میں سات نمازی جاں بحق اور دیگر آٹھ زخمی ہو گئے۔ نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ کے ریجنل منیجر بشیر گارگا نے ایک بیان میں بتایا کہ زخمیوں کو میدو گوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔