بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے بدھ کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں عابد حسین بٹ اور بلال احمد ڈار کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ پرکاش پانی کے مطابق نوجوانوں کو جھڑپ کے دوران اننت ناگ کے لال چوک میں شہید کیاگیا ہے ان کا تعلق کالعدم لشکر طیبہ سے تھا۔ بھارتی فوج کی 44راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے اننت ناگ کے لالچوک میں مہمان محلہ کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا تھا اننت کے لالچوک اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں تمام سڑکیں اور گلی کوچے سیل کردیئے تھے تازہ شہادتوں کے بعد شہریوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں جبکہ حکام نے جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ ٹرین سروس بھی معطل کردی ہے ۔ ادھر کولگام اور شوپیان کے بعد پلوامہ کے متعدد علاقوں کو فوج نے محاصرے میں لیکر آپریشن کیا گیا جس دوران فوج نے ڈرون کا استعمال کیا۔ 44راشٹریہ رائفلز اور پولیس ٹاسک فورس نے این گنڈ راجپورہ نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ مقامی لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر ان کی جامہ تلاشی لی گئی اور نوجوانوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے،جبکہ مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے جاسوسی طیاروں کا استعمال بھی عمل میں لایا پلوامہ کے چیوہ کلاں نیوہ گائوں کو فوج اور پولیس نے محاصرے میں لیکر آپریشن عمل میں لایا جس دوران نوجوانوں نے فوجی آپریشن میں رخنہ ڈالنے کیلئے فورسز پر پتھراوکیا جوابی کاروائی میں فورسز نے ان پر ٹیر گیس کے گولے داغے اور ایک مہمان سمیت 5نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ 55راشٹریہ رائفلز اور پولیس ٹاسک نے بعد دوپہر پلوامہ کے چیوہ کلان گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی۔ جونہی گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی تو کچھ نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فورسز پر پتھراوکیا۔ فورسز نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔چند گھنٹوں کے بعدمحاصرہ ختم کرلیا گیا تاہم ایک مہمان سمیت 5نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کی شناخت آصف نبی میر،سجاد علی خان،عرفان صدیق گنائی اور کامران وانی ساکنان چیوہ کلان اور ایک مہمان کامران احمد ساکن ملنگپورہ کے بطور ظاہر کی ہے سری نگر میںفائر اینڈ ایمر جنسی ہیڈکوارٹر کے بالکل قریب شہر کے مصروف ترین علاقے بٹہ مالو میں دن دہاڑے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ ہلاک اور 2زخمی ہوئے۔ واقعہ کے فورا بعد علاقے کو سیل کیا گیا اور پانپوری شاپنگ کمپلیکس کے بغل میں ایک عمارت کا محاصر کیا گیا حزب المجاہدین کے آپریشنل ترجمان برہان الدین نے حملے کی زمہ داری لیتے ہو ئے دعوی کیا کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر کئی زخمی ہو ئے ہیں۔ ادھرترال میں فوجی کیمپ پر رائفل گرینیڈ داغا گیا اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ٹہ مالو علاقے میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملے کے بعد شہر کے حساس مقامات پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی بھی خصوصی طور ہدایت جاری کردی گئیں۔