شیخ جعفر خان مندوخیل کی نااہلی کے حوالے سے خبر بے بنیادہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر شیخ جعفر خان مندوخیل امیدوار پی بی 2 ژوب بلوچستان اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیںہے اور یہ خبر بالکل بے بنیادہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حوالے جو نوٹیفکیشن دکھایا جارہا ہے وہ جعلی ہے۔