مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 73 میں مسلم لیگ کے امیدوار خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے انہوں نے پانچ بکروں کا صدقہ بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 73 میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف اور تحریک انصاف کے عثمان ڈار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، ن لیگ کے امیدوار بلاﺅں کو ٹالنے کیلئے پانچ خوبصورت بکرے اپنا رہائشگاہ پر منگوا لئے ہیں جو وہ ووٹ کاسٹ کرنے سے صدقہ دیں گے ۔ خواجہ آصف کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ گیارہ بارہ بجے تک ٹرن آؤٹ کم ھوتی ھے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے آرھی ھیں۔ آج اچھا ٹرن آؤٹ رھے گا۔ این اے 73 سے معمولی لڑائی جھگڑے کی شکایات موصول ھوئی ھیں۔ ان جگہوں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ھے۔ پورے حلقے میں ووٹنگ پرامن ھورھی ھے۔ جیت اور ھار اللہ تعالیٰ کے ھاتھ میں ھے۔ ھم نے محنت کی ھے اللہ ھمیں کامیاب کرے گا۔