سعید غنی کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدراور امیدوار پی ایس 104کے امیدوار سعید غنی کو اعظم بستی کے پولنگ اسٹیشن داخلے میں سے روک دیا گیا۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے سعید غنی کا پولنگ اسٹیشن میں داخلہ انتخابی عملے کی اجازت سے مشروط کردیاہے۔ انتخابی عملے کے افسر کا سعید غنی سے مکالمہ بھی ہواہے۔پولنگ اسٹیشن کے پریزائڈنگ آفیسر نے سعید غنی سے کہا کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر داخل نہیں ہو سکتے جس پر پی پی پی صدر کاکہناتھا کہ انھیں قانون بحیثیت امیدوار کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر داخلے کی اجازت دیتا ہے۔