بغیر قومی شناختی کارڈ کسی کو بھی پولنگ سٹیشن جانے کی اجازت نہیں دی گئی
الیکشن کمیشن کے احکاما ت پر عملدرآمد کرتے ہوئے پشاورمیں کسی کو بھی بغیر قومی شناختی کارڈ پولنگ سٹیشن جانے نہیں دیاگیا اور قومی شناختی کارڈ دکھانے والے کو ہی ووٹ ڈالنے کےلئے پولنگ سٹیشن جانے کی اجازت دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے تھے کہ قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی پولنگ سٹیشن جانے نہ دیا جائے اور نہ ہی ووٹ پول کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے سیکورٹی ڈیوٹیوں پر مامور اہلکاروں نے بغیر قومی شناختی کارڈ کسی کو بھی پولنگ سٹیشن جانے نہیں دیا اور قومی شناختی کارڈ دکھانے والے کو ہی پولنگ سٹیشن جانے کی اجازت دی گئی ۔