طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریائے جہلم کے کناروں پر سیلاب کی وارننگ جاری
سرگودھا: متوقع بارشوں کے پیش نظر دریائے جہلم کے کنارے موجود تین تحصیلوں میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ الرٹ تحصیل بھیرہ، تحصیل شاہپور اور تحصیل ساہیوال میں جاری کیا گیا، متعلقہ اے سیز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔ الرٹ کے بعد دریائے جہلم کے کناروں پر قائم دیہاتوں کو خالی کروانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ نشیبی علاقوں سے دیہاتیوں کے علاوہ مال مویشی اورساز و سامان کی منتقلی کے لیے اعلانات کروا دیئے گئے۔ اے سی بھیرہ واثق عباس ہرل کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے 25 جولائی سے 27 جولائی کے درمیان دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔