راولپنڈی کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید
وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں برس مون سون میں پچھلے برسوں سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، راولپنڈی شہر کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں گوال منڈی پل کے مقام پر نالہ لئی کا دورہ کیا اور بارش کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
راولپنڈی اسلام آباد میں 150 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، یہ لئی اب پہلے والی نہیں رہی، حالات بدل چکے ہیں، نالہ لئی میں صفائی ہونے کی وجہ سے طغیانی کی صورتحال نہیں ، نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے، امید ہے کہ اسی سال اس منصوبے پر عملی کام شروع ہو جائے گا،لئی ایکسپریس وے منصوبے پر پنجاب میں کچھ رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔