نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول پر آنے لگی۔

راولپنڈی،اسلام آباد میں بارش رکنے سے نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول پر آنے لگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آ گئی ۔ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح7فٹ ہے۔ کھٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 7.9فٹ ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مذید بارشوں کا امکان بتایا گیا ہے ۔ مذید بارشوں کے بعض شہر بھر میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔