ایف بی آر کی موٹر سائیکل یا رکشوں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تردید
ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی،جمعرات کو ایف بی آر نے اپنے وضاحتی بیان میں موٹر سائیکل اور رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی ہے،ایف بی آر کی پالیسی انکم ٹیکس کے ممبر عتیق سرور کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکسز پر ردوبدل کا اطلاق کم آمدن والے طبقے کے لیے نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی افسر کی ذاتی تشریح ہو سکتی ہے، ایف بی آر پالیسی نہیں،انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اضافے کی کوشش میں چھوٹے طبقے کو چھوٹ ترجیح ہے۔وا ضح رہے کہ میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف بی آر نے موٹرسائیکل اور رکشوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔