احتساب کا عمل اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا،وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے کہا ہے کہ آگے آئیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتساب کا عمل اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا آئینی حق ہے۔