مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے 365نئے کیسزرپورٹ

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کرونا وائرس کے 356 نئے کیسز کا اعلان کیا۔وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3598 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 356 کے نتائج مثبت رہے۔وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9088 ہوگئی ہے ، ان میں سے 16 انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیرعلاج ہیں ، اور اموات کی تعداد 67 ہوگئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نابلس میں 16 نئے کیسز درج ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2124 ہوگئی ۔