انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مددکیلیے بھارت کو پکاروں گا: ن لیگی امیدواراسماعیل گجر کی دھمکی
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالہ) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی ہے کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔گوجرانوالہ میں پولنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرگورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔پولنگ روم سے نکالنے پر لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا اور اس دوران ان کی ڈپٹی کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔اسماعیل گجرکا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سُنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اُکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔