نون لیگی کارکنان ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ڈٹ گے۔ لیگی کارکن ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ڈٹ گے ہیں ۔ لیگی کارکن ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مر یم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لیگی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ شاباش شیرو ں شاباش !