آج کشمیری عوام بلےپرٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے : وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں مودی کے یاروں، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو بدترین شکست ہوگی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بطور سچے سفیر اور دلیروکیل ہر سطح خاص طور پر عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری عوام بلےپرٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے۔