کراچی: بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق،4زخمی
کراچی میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریکسیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ داؤدگوٹھ میں گھرکی چھت گرنے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر5میں کرنٹ لگنے سے ضیا نامی نوجوان جبکہ تیسرٹاؤن تاج گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔واضح رہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل اپنے اثرات دکھا رہا ہے، اتوار کی علی الصبح سے شہر کے مختلف علاقوں اور گرد و نواح میں وقفے وقفے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہر ميں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی اور تيز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں ميں ايک بار پھر پانی جمع ہوگيا۔ ناگن چورنگی ہر بارش کی طرح اس بار پھر تالاب بن گئی اوراطراف ميں موجود دکانوں ميں پانی جمع ہوگيا، سخی حسن سے آنے والے ٹريک پر ٹريفک کی روانی متاثر رہی۔