انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح 230پر پہنچ گیا۔
ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔امریکی ڈالر 1روپے 67پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں 230 روپے کا ہو گیا ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں منفی رجحان رہا۔ پی ایس ایکس 100انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 324پوائنٹس کم ہو کر 49752کی سطح پر کاروبارہوا۔