طے کیا جائے گا کہ اختیار پارٹی سربراہ کا ہے یا پارلیمانی پارٹی کا؟ فواد چودھری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور ہمنوا نے آج صبح پریس کانفرنس کی، ججز کسی دباؤ میں نہیں آئے، آج سماعت بہت ہی طویل ہوئی ہے لیکن ایک نکتے پر پہنچ گئے ہیں کہ طے کیا جائے گا کہ اختیار پارٹی سربراہ کا ہے یا پارلیمانی پارٹی کا؟ انہوں نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کراچی ڈوبا ہوا ہے لیکن بارصدر ہدایات پر اسلام آباد پہنچا ہوا ہے، سارے لوگوں کو ٹکٹ دے کر یہاں لائے ہیں، حکومت نے کوئی شخص نہیں چھوڑا جس نے عدالت میں بات نہ کی ہو۔انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کو دو دفعہ استعفی دینا پڑا تھا یہاں دلائل دینے کیلئے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آج یہا ں دلائل دیئے ہیں، مرضی کے فیصلے نہیں ہوتے تو انہوں نے عدالتوں پر حملہ کیا، بہت مثبت طریقے سے آج سماعت ہوئی، حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کئے لیکن دلائل میں کوئی وزن نہیں تھا۔