می لارڈ! ہمارے 20ووٹ ہم سے چھین لئے، پرویز الٰہی کی اکثریت تو آپ کی دین ہے: مریم نواز
مریم نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کردی، کہتی ہیں کہ ہمارے 20ووٹ ہم سے چھین لئے، پرویز الٰہی کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ، مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی۔
جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2022
مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کردی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لئے، ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطاء کردیئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، می لارڈ!۔ مریم نواز شریف نے سوالا اٹھایا کہ کہیں لکھا ہے پارٹی کا سربراہ پارلیمنٹ کا ممبر ہونا چاہئے؟، لکھا ہے تو بتائیں؟۔