حکومتی اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کیس کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
حکومتی اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرتے ہیں، ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، اس کیس میں عدالت کا بائیکاٹ کریں گے۔حکمران اتحاد کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی عمل میں مداخلت برداشت نہیں کر سکتے،وزیراعظم کو تجویز دیں گے اس حوالے سے بھی اصلاحات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب سے متعلق کیس فل کورٹ سنے، انصاف کی بالادستی کیلئے فل کورٹ کی تجویز دی تھی، موجودہ بینچ کا فیصلہ جانبدارانہ فیصلہ تصور کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب فیصلہ تین بینج پر مشتمل یہی ججز کریں گے،اگر فل کورٹ مسترد کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں