لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلا ئوگھیرائو کے 4 مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس سمیت چار جلا ئوگھیرائو کے مقدمات کی سماعت کی، اعظم خان سواتی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس میں رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔
اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Jul 25, 2025 | 12:48