لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔
سروس اسٹرکچر سمیت دیگرمطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز آج آٹھویں روز بھی ہڑتال پر ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث تمام سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہیں جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک پنجاب حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے بہتر گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی ہے۔